واشنگٹن(آئی این پی )مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ عالمی جنگ کے خدشات کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض عہدیداروں نے جوہری حملوں سے محفوظ خصوصی ڈومز ڈے بنکرز خریدنا شروع کر دئیے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس ک مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو رون ہبارڈ نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کابینہ کے 2 ارکان نے بم پروف بنکرز خریدے ہیں، یہ بنکرز ڈرون حملوں، بیلسٹک میزائلوں اور حتی کہ ممکنہ جوہری جنگ سے بچا ئوکیلئے تیار کیے جاتے ہیں۔