لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی پولیس نے کیرم بورڈ پر جواء کھیلتے ہوئے 12 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گلشن راوی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کیرم بورڈ پر جواء کھیلتے مون مارکیٹ سے12ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی4 لاکھ 82 ہزار روپے نقدی رقم، موبائل فونز اور کیرم بورڈ کا سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔