تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 13ملزمان گرفتار

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)راولپنڈی پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 13ملزمان گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم 15 ہزار 360 روپے،9 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدکرلئے۔ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو حراست میں لیکر داؤ پر لگی رقم 10 ہزار روپے، 4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے،تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لیکر داؤ پر لگی رقم 5 ہزار 360 روپے،5 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کیے۔