لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونی ورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مصری شاہ پولیس نے درخواست ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد کوگرفتار کرلیا ،اوباش ملزم موبائل میسجز اور یونی ورسٹی جاتے ہوئے لڑکی کو تنگ اور آوازیں کستا تھا۔ایس ایچ او مصری شاہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔