ریل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

نامعلوم زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر ریل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر ریل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی عمر 18 سال کے قریب ہے،جس کی شناخت نہ ہو سکی،زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔