ذہنی مفلوج شخص ریل گاڑی کی ٹکر کا شکار ہوا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی
لاہور (کرائم رپورٹر)لاری اڈہ کے علاقے بادامی باغ پھاٹک کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سال ہے تاہم موقع پر اس کی شناخت نہ ہو سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے سے قبل متوفی ذہنی مفلوج معلوم ہوتا تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے