لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کا شاہدرہ سرکل اور ونڈالہ بازار کا دورہ ،موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے، سرکل آفیسر شاہدرہ نے بریفنگ دی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہورڈاکٹر محمد اطہر وحید نے شاہدرہ سرکل کا دورہ کیاجہاںسرکل آفیسر شاہدرہ نے بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیے۔سی ٹی او لاہور نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں سے بھی گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔علاقہ مکینوں اور مارکیٹ کے عدیداران نے تجاوزات کے خاتمہ پر سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔