محکمہ جیل خانہ جات میں ترقیوں ، تقرر و تبادلوں کے احکامات

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت محکمہ جیل خانہ جات میں ترقیوں اور تقرر و تبادلوں کے اہم احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے پروموشن اور پوسٹنگ کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے۔محکمہ جیل خانہ جات کی 5 لیڈی افسران کو بطور لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے والی افسران میں ثمرہ جبین، ثمینہ ملک، ثمینہ عظمت، ثمینہ کوثر اور تحریم نیازی شامل ہیں۔محکمہ کے مطابق پوسٹنگ آرڈر کے تحت ثمرہ جبین کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور تعینات کیا گیاثمینہ ملک کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات تعینات کیا گیا۔ثمینہ عظمت کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی لگایا گیاثمینہ کوثر کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور میں تعیناتی ملی۔تحریم نیازی کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیااسی طرح محکمہ جیل خانہ جات میں دو اہم افسران کے تبادلے بھی کر دیے گئے ہیں۔رسول بخش کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی تعینات کیا گیا ہیحسن مجتبیٰ رضوی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر لگایا گیا ہیمحکمہ داخلہ کے مطابق حکومتی پالیسی کے تحت اہل افسران کو رولز کے مطابق بروقت پروموشن دی جا رہی ہے تاکہ انتظامی معاملات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔