لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات کے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ،جس کے مطابق محمد زبیر چیمہ سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال، اصغر علی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانولہ، جام آصف اقبال اے آئی جی (انڈسٹری) انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب اور یاسر خان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم تعینات کئے گئے ہیں۔ سابقہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ رضوی کو انسپکٹریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔