امریکا میں مقیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے امریکی سرمایہ کار جینٹری بیچ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے، جس کے ذریعے ان کے خلاف فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے۔
جینٹری بیچ نے حالیہ دنوں میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کی، جس کے بعد وہ پی ٹی آئی کی تنقید کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ان کے انٹرویو کے بعد پی ٹی آئی کے حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی، جس کے نتیجے میں پارٹی رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے افواہوں پر مبنی ویڈیوز جاری کی ہیں۔پاکستانی نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اس مہم پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ "اسٹینڈ ود پاکستان" کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی اس مہم کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمے دارانہ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔یہ معاملہ امریکی سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی زیرِ بحث ہے اور دیکھنا ہوگا کہ یہ تنازع کس سمت میں آگے بڑھتا ہے۔