علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک بولڈ ویڈیو شیئر کی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

 ویڈیو میں علیزے شاہ نے چھوٹا اسکرٹ اور ٹاپ پہنا ہوا ہے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ڈانس کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کی لہر دوڑ گئی ہے اور ناقدین نے اسے ان کی اب تک کی سب سے بدترین بولڈ ویڈیو قرار دیا۔کئی صارفین نے علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور ان پر سخت جملے استعمال کیے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، جبکہ دیگر صارفین نے ان کے رویے کو ان کی شخصیت پر منفی اثرات ڈالنے والا قرار دیا ہے۔ علیزے شاہ کے مداحوں کا خیال ہے کہ انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔علیزے شاہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک مقبول اداکارہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے کئی مقبول ڈراموں جیسے "عشق تمنا"، "عہدِ وفا" اور "دل موم کا دیا" میں کام کیا ہے اور ماڈلنگ کی دنیا میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔