فریال محمود، جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے "بورا بورا" پر سفید کراپ ٹاپ اور مختصر لباس میں رقص کر رہی ہیں۔ فریال محمود کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو انہوں نے اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا ہے۔تاہم، ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے مختصر لباس اور رقص کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بےہودہ قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا، "آپ جسم کی نمائش کیوں کرتی ہیں؟ کیا آپ دوسروں کو دکھانا چاہتی ہیں یا خود کو؟" جبکہ دوسرے نے کہا کہ "فریال محمود، کیا آپ ایسی نازیبا ویڈیوز بنا کر تھکتی نہیں ہیں؟"یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فریال محمود کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، اس سے قبل اداکارہ مہر بانو کی بھی اسی نوعیت کی بولڈ ڈانس ویڈیوز پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ اس طرح کی ویڈیوز اور تصاویر، جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں، اکثر عوامی سطح پر مختلف ردعمل کا سبب بنتی ہیں۔