وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو بین الاقوامی تنظیم ویمن پولیٹیکل لیڈرز کا سفیر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ شائستہ پرویز ملک نے قانون ساز کی حیثیت سے خواتین کے حقوق کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شائستہ پرویز ملک کا یہ اعزاز پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے اور ان کے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہونے سے ملک کا نام روشن ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شائستہ پرویز ملک اپنے نئے منصب سے نہ صرف خواتین کے حقوق کے معاملے میں عالمی سطح پر آواز اٹھائیں گی بلکہ یہ ان کی حقوقِ نسواں کی جدوجہد کی اہمیت اور اثر کا عکاس ہے۔شائستہ پرویز ملک کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی کاوشوں نے حقوقِ نسواں کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ خدمات فراہم کی ہیں۔