کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت میں 32 سالہ خاتون اسما ولد عبدالمنیر نے خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق اسما نے پستول سے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر لیا۔ واقعہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں رحمانیہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں خاتون اپنے فلیٹ میں موجود تھی۔گولی لگنے کے بعد خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ فیروز آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انعام حسن جونیجو نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور اسما کے خودکشی کے اس اقدام کے پیچھے وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اسما کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اس کے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم کی جا سکے۔ ابھی تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی ہے، اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔