حیدر آباد میں خاتون نے خودکشی کی کوشش کی لیکن وہ کمرے کی کھڑکی میں پھنس کر رہ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں ہے، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے خاتون کو بحفاظت نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔