ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔
پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کے مطابق، پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے، اور کنسائنمنٹس کے لیے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔اس تعطل کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔مزید برآں، کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔