گھی، کوکنگ آئل اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے

گھی، کوکنگ آئل اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے، اور اوپن مارکیٹ میں ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

 درجہ اول گھی اور خوردنی آئل 575 سے 585 روپے فی کلو پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، جبکہ چینی کی قیمت 140 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔ سرف 560 سے 660 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے۔چائے کی پتی کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے، 800 گرام کی پتی 1900 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو سکے۔مہنگائی کی اس صورتحال نے شہریوں کی قوت خرید کو متاثر کر دیا ہے اور ان کی روزمرہ کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔