پاکستانی نژاد امریکی جج لورین علی خان نے ٹرمپ کا حکم نامہ معطل کردیا

پاکستانی نژاد امریکی جج لورین علی خان نے ٹرمپ کا حکم نامہ معطل کردیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی امداد منجمد کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا حکم منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کا فیصلہ پاکستانی نژاد امریکی جج لورین علی خان کی عدالت میں چیلنج کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر کا یہ حکمنامہ عدالت میں چیلنج ہونے کے بعد وفاقی قرضوں اور مالی امداد روکنے کے کچھ حصوں پر عمل درآمد روک دیا گیا۔لورین علی خان نے اس حکمنامے کو معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لینا پڑا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے ہیں اور وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔لورین علی خان ایک معروف امریکی وفاقی ڈسٹرکٹ جج ہیں۔ وہ 50 سال قبل اپنے والد ڈاکٹر محمود علی خان کے ساتھ امریکہ منتقل ہوئی تھیں۔ ان کے والد ماہر امراض قلب ہیں اور امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔