ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس کا حکم نامہ جاری کیا، ٹک ٹاک ڈیل پر بھی بات

ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ 1 لاکھ ڈالر فیس کا حکم نامہ جاری کیا، ٹک ٹاک ڈیل پر بھی بات

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ فیس کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

نئے احکام کے مطابق کمپنیوں کو بعض صورتوں میں ایچ ون بی ویزا کے لیے بڑی رقم ادا کرنی پڑے گی۔صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بگرام ایئر بیس امریکی فوج کے لیے اہم ہے اور اسے چھوڑنا نہیں چاہیے تھا۔ افغانستان کے ساتھ بیس پر امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔اس کے علاوہ، ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور چینی صدر ٹک ٹاک ڈیل کی منظوری دے چکے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹک ٹاک کی سخت نگرانی ہوگی اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں اور معاہدے پر دستخط جلد رسمی طور پر کیے جائیں گے۔