پاکستانی نژاد کارڈ ہولڈرز کے لیے بڑی خبر، اب پاکستانی کوٹے سے حج کی ادائیگی ممکن

پاکستانی نژاد کارڈ ہولڈرز کے لیے بڑی خبر، اب پاکستانی کوٹے سے حج کی ادائیگی ممکن

پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب پاکستان کے حج کوٹے سے حج ادا کرسکیں گے۔

 ذرائع کے مطابق، پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص کیا گیا ہے، تاہم یہ سہولت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے افراد کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹے سے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام بیرون ملک مقیم ان افراد کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، جنہوں نے پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کر رکھے ہیں اور اب انہیں پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس سے قبل، پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو حج کی ادائیگی کے لیے مختلف مشکلات کا سامنا تھا، مگر اب ان کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے کہ وہ باقاعدہ پاکستانی کوٹے سے حج ادا کرسکیں۔ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔