پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جامع رپورٹ طلب کر لی گئی۔عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ وہ پندرہ دن کے اندر پیراوائز جوابات عدالت میں جمع کرائیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن حتمی فیصلے تک کارروائی کے لیے مؤثر نہیں ہوگا۔وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان اور دیگر افسران نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 28 جولائی 2025 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین سینیٹ کی ریفرنس کے بغیر الیکشن کمیشن نااہلی کا اختیار نہیں رکھتا، اور اس نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے، لہٰذا نوٹیفکیشن غیر مؤثر ہے۔