اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باوزر میں دھماکوں کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔