وسطی افریقی جمہوریہ کے سکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک

ہائی سکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد بھگڈر مچ گئی  
بنگوئی(مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک سکول میں دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے  میں 29 طلبہ ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق یہ واقعہ وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں پیش آیا جہاں ایک ہائی سکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد سکول میں بھگڈر مچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے جب کہ کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے پہلی منزل سے چھلانگ بھی لگائی۔ وسطی افریقی جمہوریہ کی وزارت تعلیم کے مطابق حادثے کے وقت 6 مختلف سکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ بنگوئی کے ہائی سکول میں واقع امتحانی مرکز میں امتحان دے رہے تھے۔ وزارت تعلیم کے مطابق امتحان دینے والوں کی عمریں تقریباً 18-22 سال کے درمیان تھیں۔