واشنگٹن(آئی این پی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مصر کے وزیر خارجہ کو کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ حماس دوبارہ کبھی غزہ پر حکومت نہ کر سکے۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکو روبیو نے حماس کا احتساب کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے جنگ کے بعد کی منصوبہ بندی کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ حماس کبھی بھی غزہ پر حکومت نہ کرسکے اور نہ ہی اسرائیل کو دوبارہ دھمکی دے سکے۔