ثالث یقینی بنائیں اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں نہ کرے: حماس

یرغمالیوں کی رہائی تنازع ختم کرنے کا موقع ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
غزہ (آئی این پی )حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیل علاقے میں اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع نہ کرے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی ایک ایسا موقع فراہم کرتی ہے، جسے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔