رمضان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے، اجناس کی پیشگی درآمد ضروری ،جنیدچوہدری

 اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں، پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا‘ تاخیر بندرگاہوں پر رش کا سبب بنتی ہے
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے، رمضان سے قبل غذائی اجناس کی پیشگی درآمد ضروری ہے،رمضان میں خوردنی تیل اور ضروری غذائی اشیاء کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے،درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں، پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ غذائی اجناس کے درآمد کنندگان کے لیے اہم پیغام میں وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ بندرگاہوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے درآمدی حکمتِ عملی بروقت ترتیب دی جائے،پاکستانی بندرگاہوں پر پہلے آئیں، پہلے پائیں کے اصول پر یقین رکھتے ہیں، جہازوں اور کارگو کی برتھنگ میں تاخیر بندرگاہوں پر رش کا سبب بنتی ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ درآمد کنندگان اپنے درآمدی شیڈول پیشگی شیئر کریں، پیشگی منصوبہ بندی سے بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے، سرکاری و نجی شعبے کے باہمی تعاون سے غذائی اشیاء کی بروقت فراہمی ممکن ہے،رمضان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے، رمضان سے قبل غذائی اجناس کی  پیشگی درآمد ضروری ہے، آخری وقت کی درآمدات بندرگاہوں پر غیر ضروری دباؤ کا باعث بنتی ہیں۔