لاہور(آئی این این پی ) سپریم کورٹ کے سابق جج اور حال ہی میںلاپتا افراد کمیشن کے بننے والے نئے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔حکومت نے جسٹس ( ر ) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل ہی جسٹس (ر)جاوید اقبال کی جگہ لا پتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ انکی طبعیت ناساز تھی اور وہ گزشتہ روز انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔