سپریم جوڈیشل کونسل، کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو چیف جسٹس یحیی آفریدی سربراہ

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے ‘جسٹس عامر فاروق بھی ممبر نامزد
جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل  رکن ہوں گے‘ جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس نے مشاورت سے کی 
 اسلام آباد(آئی این پی )  27 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔، چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے ہیں۔جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمیشن کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممبر نامزد ہوئے ہیں، چیف جسٹس یحیی آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف چسٹس   امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے جبکہ جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس نے مشاورت سے کی ہے۔