دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے
لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیعرفان شفیع کھوکھر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور سے منتخب رکن تھیوہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر ،افضل کھوکھر کے بھتیجے تھے مرحوم عرفان شفیع کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر کے بڑے بھائی شفیع کھوکھر کے صاحبزادے تھیعرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کی جا رہی ہے۔