ہم پر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پہل کی‘آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی، حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں تاخیرکی ، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی، حکومت نے یہ کہا 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پہل کی۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔