اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے اس وقت کوئی مذاکرات کہیں بھی نہیں ہو رہے۔ اعظم سواتی نے دوسرے تناظر میں بات کی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈیل کا کوئی وجود ہے نہ مذاکرات میں کبھی تذکرہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ہم نے مختصر نکات رکھے تھے کہ اسیران کی رہائی ہو اور کمیشن قائم کیا جائے، اعظم سواتی نے دوسرے تناظر میں بات کی ۔ مذاکرات وہی تھے جو ہم نے شروع کئے مگر بدقسمتی سے آگے نہیں بڑھ سکے