’سوریاکمار یادو ماضی میں مجھے بہت میسجز کرتے تھے‘بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ

’سوریاکمار یادو ماضی میں مجھے بہت میسجز کرتے تھے‘بالی وڈ اداکارہ کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریاکمار یادیو کے حوالے سے اپنے جذبات اور تجربات کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، خوشی مکھرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سوریاکمار یادیو نے انہیں کافی زیادہ پیغامات بھیجے تھے، لیکن اب دونوں کے درمیان کوئی رابطہ یا بات چیت نہیں ہوتی۔رپورٹر کے سوال پر کہ کیا وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی، خوشی مکھرجی نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کسی بھی کرکٹر کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے کرکٹرز ان کے پیچھے ہیں، اور سوریاکمار یادیو بھی ماضی میں مسلسل پیغامات بھیجتے رہے، لیکن اب وہ کسی بھی تعلق میں شامل نہیں ہونا چاہتیں۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوریاکمار یادیو کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ سوریاکمار یادیو شادی شدہ ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنی اہلیہ دیویشا شیٹی کے ہمراہ مشہور مندر کا دورہ کیا تھا۔یہ واقعہ بالی ووڈ اور کرکٹ شائقین کے درمیان دلچسپی کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ دونوں شخصیات کی میڈیا میں موجودگی اور پاپ کلچر میں ان کے تعلقات اکثر خبروں کی زینت بنتے ہیں۔