لیلیٰ اور احسن خان کے ماضی کے تعلق کا چرچا، اداکارہ کا پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

لیلیٰ اور احسن خان کے ماضی کے تعلق کا چرچا، اداکارہ کا پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ اور اداکار احسن خان کے ماضی کے تعلق سے متعلق ایک پرانا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا ہے، جس میں اداکارہ نے دونوں کی علیحدگی کی وجہ کے بارے میں بات کی تھی۔

اداکارہ کا فضا علی کو دیا گیا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے احسن خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلق اور بریک اپ سے متعلق گفتگو کی تھی۔لیلیٰ نے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ احسن خان ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے۔ ان کے مطابق دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق دونوں کچھ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے، تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہوگئے۔ لیلیٰ نے کہا تھا کہ پہلی محبت میں ملنے والی دل شکستگی کے اثرات طویل عرصے تک ان کی زندگی پر رہے۔مذکورہ انٹرویو میں لیلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نرما کی وجہ سے ان کا احسن خان کے ساتھ بریک اپ ہوا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بیان نہیں کی تھیں۔احسن خان اور لیلیٰ کے ماضی کے تعلق سے متعلق یہ گفتگو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، تاہم دونوں فنکاروں کی موجودہ زندگی اس ماضی کے تعلق سے آگے بڑھ چکی ہے۔واضح رہے کہ احسن خان اب شادی شدہ ہیں اور چار بچوں کے والد ہیں، جبکہ اداکارہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔