منگھوپیر: نیا ناظم آباد کریش پلانٹ کے قریب شخص کی لاش برآمد

منگھوپیر: نیا ناظم آباد کریش پلانٹ کے قریب شخص کی لاش برآمد

منگھوپیر نیا ناظم آباد کریش پلانٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

 ایس ایچ او منگھوپیر خوش محمد پتافی نے بتایا کہ موقع پر پہنچنے والی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔متوفی کی شناخت 40 سالہ افضل ولد جہانزیب خان کے طور پر ہوئی، جو منگھوپیر سلطان آباد کا رہائشی تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ موت قدرتی لگتی ہے۔ افضل دو مہینے سے کریش پلانٹ میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا اور کچھ روز سے بیمار تھا، تاہم دو روز قبل دوبارہ ڈیوٹی پر آیا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکن ہے کہ بیماری یا اچانک گرنے سے اسے چوٹ لگی اور موت واقع ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہوگی۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔