منگھوپیر: ملک چانڈیو چوک کے قریب پولیس پر مشتعل افراد کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

منگھوپیر: ملک چانڈیو چوک کے قریب پولیس پر مشتعل افراد کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

منگھوپیر کے علاقے ملک چانڈیو چوک کے قریب مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ڈنڈے، پتھراؤ اور مارپیٹ سے زخمی ہو گئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق، ایک ٹینکر ڈرائیور ناکے پر رکنے کی بجائے ٹریفک پولیس اہلکار تلک راج کو اغواء کرنے کی کوشش میں تھا۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چیخ و پکار سن کر قریب موجود پولیس موبائل نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کا تعاقب کیا اور اسے روک کر اہلکار کو ملزمان کے قبضے سے چھڑا لیا۔اس دوران، ٹینکر ڈرائیور کے ساتھ موجود مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ حملے میں پولیس اہلکار رزاق، یعقوب اور اویس زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا ہے اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔