صاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی

صاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں ملاقات نہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر منگل یہاں آتے ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی اجازت ایک طرح سے بھیک مانگنے کے مترادف ہے، اور سال 2025 گزرنے کے باوجود اب بھی کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک جاری ہے مگر مذاکرات نہ ہونے کے باعث تناؤ برقرار ہے۔ انہوں نے صاحب اقتدار سے درخواست کی کہ حالات کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دل بڑا کریں اور ملک کے بچوں پر رحم کریں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ نظام ہمارے لیے رک گیا ہے، لیکن عدالتی آرڈرز اور ایس او پیز کے تحت یہ صورتحال برقرار ہے، اس لیے کوئی ایسا راستہ نکالا جائے جس سے حالات بہتر ہوں۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ سال 2025 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دو سزائیں دی گئی ہیں اور اگرچہ دشمن کے ساتھ کچھ حد تک سیز فائر ہوا، لیکن پارٹی اور حکومت کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور امکان ہے کہ یہ سال بھی سزاؤں کا سال ہو گا۔