سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، خفیہ اکاؤنٹ کے بعد اپنا آفیشل پروفائل بنا لیا

سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، خفیہ اکاؤنٹ کے بعد اپنا آفیشل پروفائل بنا لیا

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے کئی سال تک خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر باضابطہ انٹری دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کئی سال سے خفیہ طور پر انسٹاگرام استعمال کر رہے تھے، تاہم اب انہوں نے اپنا آفیشل اکاؤنٹ متعارف کروا دیا ہے۔ اداکار نے اپنا پروفائل ’سیف علی خان پٹودی‘ کے نام سے بنایا ہے اور اس پر اپنی لائبریری سے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ کے آغاز میں اس پر صرف ایک پوسٹ اور ایک فالوور موجود تھا، اور یہ فالوور کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ کرینہ کپور خان ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان نے تقریباً دو سال قبل ’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے موبائل فون میں انسٹاگرام ایپ موجود ہے اور وہ ایک خفیہ اکاؤنٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ انہیں انسٹاگرام براؤز کرنے میں کوئی خاص لطف نہیں آتا اور وہ کبھی کبھار ہی اسے دیکھتے ہیں۔اب سیف علی خان کی جانب سے باضابطہ اکاؤنٹ بنانے کے بعد مداحوں کی توجہ ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر مرکوز ہوگئی ہے۔