پاکستان کے نوجوان گلوکار اور اداکار ثمر جعفری کی اپنے والد کے ساتھ ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں باپ بیٹے کے درمیان محبت اور اپنائیت کے خوبصورت لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد کی ہے، جہاں ان کے والد نے بیٹے سے ملاقات کے دوران محبت بھرے انداز میں ایک سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ویڈیو میں ثمر جعفری کے والد کہتے ہیں، ’’ایک سیلفی میرے ساتھ بھی لے لو‘‘، جس کے فوراً بعد وہ اپنے بیٹے کو گلے لگا لیتے ہیں۔ باپ بیٹے کے درمیان یہ مختصر مگر جذباتی لمحہ دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ثمر جعفری کے پہلے سولو کنسرٹ کے بعد سامنے آنے والی اس ویڈیو میں والد کی خوشی اور بیٹے کے لیے محبت نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر اس طرح کے مناظر والدین اور بچوں کے رشتے کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔