امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یمنی حوثیوں کے رویے کو انتہائی خراب قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے کشیدہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور جنگ کے خاتمے کے بعد تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات ایران سے متعلق فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی کو روس کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے پر توجہ دینی چاہیے۔