بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوں تو راستے بند نہیں ہوں گے:چیئرمین پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوں تو راستے بند نہیں ہوں گے:چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہو جائیں تو راستے بند نہیں ہوں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے اور پی ٹی آئی ہمیشہ پُرامن سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ایس او پیز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت دی جانی چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ تاحال کوئی باضابطہ رابطہ یا مذاکرات شروع نہیں ہوئے، جبکہ سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی طریقے سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کل پی ٹی آئی کے بعض پارلیمنٹرینز کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔