چیف آف آرمی اسٹاف کی 50ویں پولـو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولـو فیلڈز لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام کے ساتھ شائقین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔ ان کا استقبال کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولـو فیڈریشن نے کیا۔ تقریب پاک فوج کی کھیلوں سے وابستگی، نظم و ضبط اور اعلیٰ روایات کی عکاس رہی۔چیمپئن شپ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سخت اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ فائنل میں پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کور رنرز اپ رہی۔اختتامی تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے فاتح اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کھیلوں کے جذبے کو سراہا۔ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔