کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں آگ، پولیس انسپیکٹر جاں بحق

کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں آگ، پولیس انسپیکٹر جاں بحق

کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کے انجن میں تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان اچانک آگ بھڑک اٹھی۔  
آگ پر قابو پانے کے دوران ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر دھوئیں سے شدید متاثر ہوئے، جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔  ریلوے عملے نے فوری طور پر مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو باقی ٹرین سے علیحدہ کیا، اور مقامی افراد نے بروقت مدد فراہم کی۔  آگ کو پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی، اور مسافر محفوظ رہے۔  ریلوے حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ انجن میں آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔