کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی دو بوگیاں سرگودھا کے قریب ریلوے ٹریک سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ مونا ڈپو کے نزدیک پیش آیا، جس کے باعث متعلقہ ریلوے ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے اور ضروری اقدامات مکمل ہونے کے بعد ریلوے ٹریفک جلد بحال کر دی جائے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔