کراچی کی عدالت میں پیش آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ تشدد کے بعد سامنے آیا۔ رجب بٹ پر وکلاء کی جانب سے تشدد کے کیس کے پس منظر میں، وکیل کی دھمکی دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں وکیل نے واضح کیا کہ کچھ لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے اور اگر رجب بٹ کے بعد یوٹیوبر ندیم نانی والا میڈیا کی سرخیوں میں آنا چاہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، تاہم وہ اس کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ وکیل نے معاملے کو "سافٹ ویئر اپ ڈیٹ" سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس کا حل وہ فراہم کر دیں گے۔اس کے علاوہ وکیل نے فریق مخالف کی قانونی اور وی لاگز کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی اور رجب بٹ کو پنجاب اور سندھ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
وکیل نے اپنے دوست بلال کھوکھر کا بھی نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رجب بٹ سے اپنا بدلہ لے لیا ہے۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل آیا، جہاں صارفین نے وکیل کے رویے پر تنقید کی۔ انسانی حقوق کے اداروں اور قانونی حلقوں نے بھی اس دھمکی آمیز رویے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسا عمل قانونی حدود اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔