اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور کر دی ہے۔

عدالت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 10 دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔واضح رہے کہ دونوں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے خلاف لاہور این سی سی آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے پیشی کے دوران ان سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔یہ اقدام رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عارضی قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مقدمات کے سلسلے میں آئندہ قانونی کارروائی میں شامل ہو سکیں۔