لاہور کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم نانی والا عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے جوا ایپ کیس میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ رجب بٹ پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔ ہائی کورٹ نے انہیں سیشن کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 6 جنوری تک توسیع دے دی۔ کیس کی مزید سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی۔