ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع

ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

عدالت نے بتایا کہ کیس کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی جبکہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے متعلقہ ریکارڈ پہلے ہی طلب کیا جا چکا ہے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت تک تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔