بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے فوری طور پر بی پی ایل (BPL) کے آج ہونے والے میچز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بی سی بی کے مطابق ملتوی شدہ میچز کا از سر نو شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور طویل عرصے سے بیماری کا شکار تھیں۔ وہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ بھی تھیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا، اور ان کی عمر 80 برس تھی۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں بنگلادیش کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ خالدہ ضیاء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔بی پی ایل کے میچز کی ملتوی ہونے کی خبر سے کرکٹ شائقین میں بھی غم کا سماں ہے، اور اس موقع پر ملک و بیرون ملک کھلاڑیوں اور مداحوں نے سابق وزیر اعظم کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں۔