ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے۔
سیریز کے تمام میچز اسی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔سیریز کی باقاعدہ ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز لاہور میں کی گئی، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور میدان میں اترنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی۔اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور کوچ باہمی مشاورت سے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی اور بنگلادیش ایک متوازن اور مضبوط ٹیم ہے۔
دوسری جانب بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی ٹیم میں کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے، اور وہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرکٹ کے دیوانے اس سیریز کو آئندہ بڑے ٹورنامنٹس کی تیاری کے تناظر میں بھی اہم قرار دے رہے ہیں۔