بلوچستان کے 20 اضلاع میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

بلوچستان کے 20 اضلاع میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 20 اضلاع میں جنرل لوکل کونسلز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 81 جنرل لوکل کونسلز نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی۔یہ نشستیں پشین/برشور، چاغی، ژوب، شیرانی، لورالائی، دکی، موسیٰ خیل، سبی، ہرنائی، کوہلو، نصیرآباد، اوستہ محمد، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، کیچ اور گوادر سمیت مختلف اضلاع میں خالی ہیں۔شیڈول کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز 30 جون 2026 کو ریٹرننگ افسران کے پبلک نوٹس سے ہوگا۔ امیدوار 1 سے 3 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 6 سے 8 جولائی تک کی جائے گی۔

ابتدائی فہرست 9 جولائی کو جاری ہوگی، جبکہ اعتراضات اور اپیلوں کا مرحلہ 10 سے 13 جولائی تک مکمل ہوگا۔ اپیلوں پر فیصلے 16 جولائی تک کیے جائیں گے۔اس کے بعد 17 جولائی کو نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی، 18 جولائی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے، جبکہ 20 جولائی کو حتمی فہرست اور انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔